لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بارش سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیا تاہم نہر کنارے آباد کینال ویو ہاوسنگ سوسائٹی کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ لاہور میں ہفتے کی دوپہر کو ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم کی شدت میں تو کمی آ گئی تاہم بعض علاقے پانی سے بھر گئے۔
کینال ویو ہاوسنگ سوسائٹی کی گلیاں اور سڑکیں بھی تالاب بن گئیں۔ لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے۔ روزہ دار نماز کے لئے مساجد تک نہ جا سکے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے موٹر تو لگائی گئی تاہم کئی گھنٹے تک پانی نہ نکالا جا سکا۔