لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ لاہور میں آج موسلا دھار بارش ہوئی اور بارش کا سلسلہ اب سے کچھ دیر پہلے تک جاری تھا۔
بارش کے باعث ڈیوس روڈ، ایمپریس روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو اور بیڈن روڈ پر پانی جمع ہو گیا اور کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔
واسا اہلکار مختلف علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ڈویژن میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔