لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بارشوں کا پانی بروقت نہ نکالا جا سکا، شہر میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ لاہور میں بارشوں کا پانی کھڑا رہنے سے مریضوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے، گذشتہ روز ڈینگی کے پانچ مریض رپورٹ ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک چالیس افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریز میں جانے والے مریضوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے،صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کر لیا ہے۔