فیروز والہ (جیوڈیسک) رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، 2 خواتین اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ریلوے پھاٹک کو بند کرنے والا اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔ نواحی علاقے چک 40 کا رہائشی طاہر محمود اپنی بیوی زاہدہ ، بیٹا عبید اور ساس کے ہمراہ رانا ٹائون سے اپنے گائوں کے طرف جا رہا تھا کہ راولپنڈی سے لاہور جانیوالی ٹرین کی زد میں آ گیا۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ رکشے میں سوار تمام لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریلوے پھاٹک کھلا تھا جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا ۔ ڈیوٹی پر موجود ریلوے اہلکار ہی موجود نہیں تھا جو کہ ٹرین آنے پر پھاٹک بند کرتا ہے۔