لاہور : زیادتی کی شکار 5 سالہ بچی کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک ماہ قبل درندگی کا شکار ہونے والی کمسن بچی کو مکمل صحت یابی کے بعد اس کے گھر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی تین چار روز سے مکمل صحت یاب ہو چکی تھی لیکن نا گزیر وجوہات کی بنا پر اسے گھر منتقل نہیں کیا جا رہا تھا تاہم آج صبح سویرے بچی کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اس کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے سادہ کپڑوں میں پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہ ملزم تک پہنچنے کی کوشش میں ہے۔

بچی کو 28 روز قبل 12ستمبر کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔