لاہور (جیوڈیسک) اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال داخل، وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل کیلئے 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا۔
عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے لیے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونیوالی آٹھویں جماعت کی طالبہ کی حالت نہ سنبھل سکی۔
متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈٖیکل بورڈ بھی تشکیل دیدیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لڑکی کا دوبارہ طبی معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے وکیل نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لڑکی خوف زدہ ہے بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتی لہذا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔