لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں زیادتی کی شکار 5 سالہ بچی کو دوبارہ سروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ بچی پہلے بھی ایک ماہ تک اسپتال میں زیرِ علاج رہ چکی ہے۔ بچی کے گھروالوں کیمطابق ڈاکٹروں کو بچی کا جمعرات کے روز ایک اور آپریشن کرنا ہے، اس لئے اسے دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، 5 سالہ بچی پہلے بھی ایک ماہ اسپتال میں داخل رہ چکی ہے۔
دوسری جانب پولیس ابھی تک بچی سے زیادتی کے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، 13 ستمبر کی رات بچی کو نامعلوم شخص زیادتی کے بعد گنگا رام اسپتال میں چھوڑ گیا تھا، پولیس اب تک بیسیوں افراد سے تفتیش کر چکی ہے، مگر مرکزی ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔