لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سیکورٹی اداروں اور عوامی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ حکومتی نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور نامزد مرکزی ملزم رانا عدنان سمیت 8 افراد کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کو مزید میڈیکل ٹیسٹوں کے لیے سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں میڈیا سے گفتگو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم پولیس کون سے ٹیسٹ کروانے لائی ہے۔ اس موقع پر اہلخانہ نے انصاف کی اپیل بھی کی۔
دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لڑکی کی والدہ جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات بارے بھی تفتیش کر رہی ہے جبکہ اس سارے واقعہ میں بدنیتی کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔