لاہور: دریائے راوی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

Ravi River

Ravi River

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے قریب دریائے راوی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔ شاہدرہ کے رہائشی دس سالہ بلال اور تیرہ سالہ سموئیل شاہدرہ بارہ دری کے قریب دریائے راوی میں نہا رہے تھے کہ تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کا کام شروع کر دیا تاہم انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔