لاہور(جیوڈیسک)لاہور ریلوے حکام نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی8 ریل کاروں کا ٹھیکہ پراکس کو دیدیا۔ ریلوے کا ذیلی ادارہ پراکس ریل کاروں کی 72 فیصد نشستوں کی آمدنی ریلوے انتظامیہ کو دینے کا پابند ہوگا۔
ایم ڈی پراکس جاوید انورنے جیونیوز کو بتایا کہ انہیں ریل کاروں کا ٹینڈر ملنے کی خوشی ہے، وہ ریل کاروں کی تزئین وآرائش میں مصروف ہیں اور23 مارچ سے پراکس کے زیرِ انتظام ریل کاریں چلانا شروع کریں گے۔
ریل کاروں میں ایک ایک پارلر جبکہ 5 اکانومی کلاس کی کوچز شامل ہوں گی، دوران سفر مسافروں کو تازہ اور معیادی کھانے بھی فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریل کاریں بروقت چل کر منزل مقصود پر پہنچا کریں گی۔