لاہور اور راولپنڈی کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

Rawalpindi

Rawalpindi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دو شہروں لاہور اور راولپنڈی میں سیوریج سے حاصل کیے جانے والے نمونوں میں گزشتہ روز پیر کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ یہ سیوریج کے پانی سے یہ نمونے گزشتہ ماہ مئی میں لیے گئے تھے جن کی رپورٹ پیر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے جاری کی گئی۔

رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ان دو اہم شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔ محکمہ صحت نے اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سے حاصل کیے جانے والے نمونوں میں جو پولیو وائرس پایا جاتا ہے وہ شمالی وزیرستان کے پولیو وائریس سے مشابہت کرتا ہے، جبکہ لاہور سے حاصل کردہ سوریج پانی کے نمونوں میں جس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ کراچی کے علاقے گڈاپ اور گلشنِ اقبال کے وائرس سے مشابہت کرتا ہے۔