لاہور (جیوڈیسک) شہر میں دن بھر چھائے رہنے والے بادل شام کے بعد برس پڑے جس کے باعث چند روز قبل پڑنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
بارش کے باعث شہر لاہور کا درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے جبکہ ہوا میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔