لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے اور معمول کے دفتری امور انجام دئیے۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کو سلامی دی، چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری کے عملے سے ملاقات کی اور معمول کے دفتری امور انجام دئیے۔
چیف جسٹس کی لاہور آمد پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی جبکہ نابہ روڈ کو دونوں اطراف سے بیرئیر لگا کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، چیف جسٹس وکلا کے مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔