لاہور(جیوڈیسک)لاہور کی انتظامیہ نے تمام ریستوران کو رات11بجے تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریستوران کو رات11بجے تک بند کرانے کا مقصد بجلی کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔تر جمان کے مطابق حکومت پنجاب نے بجلی بچاو مہم کے تحت رات11بجے ریستوران بند کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
جس پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بجلی بچاو مہم کے تحت ریستوران کو رات 11بجے بند کرنے کا حکم جا ری کیا۔ڈی سی او نے ریستوران رات11بجے بند کرانے کے لیے تمام ٹاونز انتظامیہ کو ہدایات جا ری کر دی ہیں۔