لاہور (جیوڈیسک) لاہور دریائے راوی میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے اور ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے عارضی بند باندھنا شروع کر دیئے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے بعد دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی میں چالیس سے پچاس ہزار کے یوسک پانی گزر رہا ہے، جسے نچلے درجے کا سیلاب قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی حکومت نے ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شاہدرہ، راوی روڈ، گلشن راوی اور ساندہ سمیت قریبی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنیکی ہدایت کر دی ہے۔ ڈی سی او لاہور نسیم صادق کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت علاقہ مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔