لاہور(جیوڈیسک)میں دریائے راوی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کر کے تینوں لاشیں نکال لیں۔لاہور محمود بوٹی کے رہائشی تین نوجوان 28 سالہ طارق عرف ٹیٹو 35 سالہ شاہد اور 25 سالہ ندیم دریائے راوی میں نہانے کے دوران گہرے پانی میں میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹے سرچ آپر یشن کے بعد تینوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں۔ لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔