لاہور میں بیدیاں روڈ پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بیدیاں روڈ پر حاجی پارک میں فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر حاجی پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا تاہم مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔