لاہور میں سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔

کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے لاہور میں پولیس وانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

جس سے روزگار، کاروبار اور ملازمت پر جانے والے افراد کو شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے وہ غریب مزدور اور محنت کش ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ شاہراہیں بند ہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تنظیموں، سول سوسائٹی، وکلا برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان ظالمانہ اور آمرانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں۔