لاہور: ڈاکوؤں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب پولیس کے اسڑیٹ کرائم کے واقعات روکنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہر میں ڈاکوؤں دندناتے پھرتے ہیں اور شہری اپنے قیمتی مال سے محروم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر شہباز رشید جو کہ اپنے آفس جا رہے تھے کہ والٹن موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر انہیں لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں ان سے موبائل فون ، نقدی اور قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص نے تھانہ ڈیفنس اے میں ایف آئی آر درج کراوئی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں اسڑیٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ڈولفن فورس متعارف کروائی لیکن اس کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ نتائج دیکھنے کو نہیں ملے۔ آج ڈولفن فورس لاہور کے چار اہلکاروں کو رشوت لینے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ چاروں پر گزشتہ دنوں منشیات فروشوں سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری جاری تھی۔ انکوائری میں اہلکاروں کے خلاف ثبوتوں اور شواہد کی موجودگی رشوت لینے کا الزام ثابت ہو گیا جس پر چاروں کو عہدے سے برطرف کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔