لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق منگل کے روز سندر داس روڈ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران آمنہ نامی حاملہ خاتون کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کی بچی کو بچا لیا تھا۔
نومولود کو ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال میں مصنوعی تنفس فراہم کرنے والے آلات پر رکھا ہوا تھا، لیکن آج طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بچی جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔