لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ڈکیتی مذاحمت پر تاجر کو قتل کردیا گیا ، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق انارکلی کا تاجر حماد دکان بند کر کے گھر جارہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو وں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

حماد نے مذاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے حماد شدید زخمی ہوگیا اسے زخمی حالت میں میو ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگیا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔