لاہور : ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ تاجر کو قتل کر دیا گیا

Gun

Gun

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اقبال ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ تاجر قتل، ملزمان فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اقبال ٹائون کے علاقے میں واقع موبائل شاپ میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

دوکان مالک یاسر کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے یاسر شدید زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔