لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت پر ایس ایچ او قتل

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ڈیفنس سی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے باوردی ایس ایچ او کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے تھانے شاد باغ میں تعینات ایس ایچ او تجمل بٹ اپنی گاڑی میں گھر سے تھانے آرہے تھے کہ نامعلوم افرد نے انہیں ڈیفنس کے علاقے میں روکنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، مقتول ایس ایچ او کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ڈکیتی اور دشمنی دونوں پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔