لاہور (جیوڈیسک) لاہور کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
لاہور کے علاقے شالیمار میں چالیس سالہ حیدر نے سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں ہیٹر لگا رکھا تھا۔ رات کو گیس بند ہو کر جب دوبارہ آنا شروع ہوئی تو پورے کمرے میں گیس بھر گئی۔
دم گھٹنے سے حیدر اس کی اہلیہ یاسمین حیدر اور دو بچے دس سالہ حسن حیدر اور آٹھ سالہ انس جاں بحق ہو گئے۔
گھر کا سربراہ حیدر خراد کا کام کرتا تھا اور ڈیڑھ ماہ قبل ہی وہ کرائے پر اس مکان میں شفٹ ہوا تھا۔جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔