لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں گھریلو تشدد کا شکار 10 سالہ یتیم ملازمہ کو پولیس نے بازیاب کرا لیا،بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں ،مالکان میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی رمیزہ کے والدین فوت ہوچکے ہیں ،اعجاز نامی شخص نے آٹھ ماہ قبل اسےمبینہ طور پر بیس ہزارروپے کے عوض سبزہ زار کے امین نامی شخص کے حوالے کیا تھا۔پولیس کے مطابق بچی کے مالکان میاں بیوی اسے تشدد کا نشانہ بناتےتھے ،محلےداروں کی اطلاع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پولیس کوکارروائی کے لیے درخواست دی۔
جس پر امین کے گھر چھاپہ مار کر رمیزہ کو بازیاب کرا لیا گیا ۔نوعمر رمیزہ کو پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا،بچی کے جسم پر مالکان کے تشدد کے واضح نشانات ہیں ،ملزم امین اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔