لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر لبرٹی چوک پرشمع روشن کرنے کی تقریب پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا، پلے کارڈ پھاڑدیے اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ لبرٹی چوک میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شریک خواتین اور دیگر افراد نے پلے کارڈ اور سلمان تاثیر کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں کہ اس دوران چار پانچ افراد نے اچانک حملہ کردیا
حملہ آوروں نے سلمان تاثیر کی تصویر پھاڑ دی، خواتین اور دیگر شرکا کو ٹھڈے مارے، کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی تشدد کیا، کیمرے پھینک دیے اور ڈی ایس این جی وین کو بھی نقصان پہنچایا، تقریب کے شرکا نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کس طرح حملہ کیا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔