لاہور:ساندہ میں 4 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ساندہ میں 14 سالہ لڑکے نے 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیپٹن جمال روڈ ساندہ کے رہائشی اور محنت کش طارق کی 4 سالہ بیٹی کو کرایہ دار کے گھر آیا مہمان نوجوان فیض عرف فیضی ورغلا کے کمرے میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

بعد ازاں اسے فوری پکڑ کے پولیس کو اطلاع دی گئی اور بچی کو اسپتال بھجوا دیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔