فیصل آباد (پ ر) تھانہ سرگودھا روڑ میں پولیس اور نومنتخب بلدیاتی نمائندون کا یونین کونسلز کی سطح پر جرائم کے خاتمہ کیلئے اہم اجلاس ،تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھاروڑ میںایس ایچ او ارم شاہ نے یونین کونسلز کی سطح پر جرائم کے خاتمہ کے لئے بلائے گئے۔
نو منتخب بلدیاتی نمائیندوں کے اجلاس میںپولیس کی جانب سے ایجیڈاپیش کیا جس کے مطابق ہر یونین کونسل میں پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اورمنتخب نمائندے اپنے اپنے علاقہ جات میں منشیات فروشی جواء اورفحاشی کے اڈوں سمیت چوری ڈکیتی راہزنیکے علاوہ دیگر جرائم پیشہ و مشکوک افراد کی نشاہدی کرنے اور علاقہ کے اہم مقامات اوررہائش گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے منصوبہ بندی کریں گے۔
تھانہ سے ملحقہ پولیس چوکیوںکو فعال جبکہ پولیس گشت پارٹی اورچوکیداروں میں مضبوط روابط قائم کرکے مشترکہ گشت اور اس کے علاوہ کرایہ کے مکانوں میں رہائش پذیر ہر کرایہ دار متعلقہ چیئرمین علاقہ کو اپنے شناختی دستاویزات کی کاپی فراہم کرے گا جس کی چال چلن بارے متعلقہ وارڈ کونسلرز معلومات حاصل کریں گے۔
اجلاس میں تھانہ سرگودھاروڑ سے ملحقہ 19 یونین کونسلز کے نو منتخب نمائندوں نے شرکت جنہوں نے ایس ایچ او سرگودھا روڑ کی جانب سے اجلاس میں پیش کیلئے گئے ایجنڈا کو متفقہ طورپر منظور کرتے ہو مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
اس موقع پر تھانہ سرگودھا روڑ کے ایس ایچ او ارم شاہ کا کہناتھا کہ نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے تعاون سے نہ صرف علاقہ سے جرائم بلکہ تھانہ سے ٹائوٹ نیٹ ورک کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔جس سے تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی آئے گی۔