لاہور : کاہنہ میں پولیس کی فائرنگ سے پانچ افراد مارے گئے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے علاقے کاہنہ میں پولیس کی فائرنگ سے پانچ افراد مارے گئے، پولیس نے ہلا ک ہونے والوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ سوئے آصل کے قریب بیدیاں روڈ پر ایک فیکٹری میں پولیس نے چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد انتہائی مطلوب اشتہاری تھے۔

اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مارے گئے جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس نے پانچوں ڈاکوں کی شناخت کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بابر، عرفان، تنویر، عمران اور محسن شامل ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانچوں پر تین تین لاکھ روپے انعام تھا۔ ملزم دو ہزار آٹھ میں قتل ہونے والے مسلم لیگ نواز کے صوبائی امیدوار آصف اشرف کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔