لاہور میں اسکول بس نالے میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کاہنہ کے قریب فیروز پور روڈ پر اسکول بس نالے میں گرنے میں 3 بچے جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

نجی اسکول کی بس واپسی پر بچوں کو گھر چھوڑنے جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث فیروز پور روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے روہی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 بچے زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو فوری طور پر نالے سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں 3 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن میں سے 2 کی شناخت انیس اور حشام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 150 کے قریب بچے سوار تھے جن میں سے 2 بچے اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا ہے۔