لاہور اسکریپ کے گودام میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

 Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے منصورہ میں اسکریپ کے گودام میں لگنے والی آگ پر2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آتش زدگی کے باعث گودام کی حالت مخدوش ہو گئی، عمارت کسی وقت بھی گِرسکتی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق منصورہ کے قریب پلاسٹک اسکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، تاہم پلاسٹک کی وجہ سے قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آگ کی شدت کے باعث ہمسائے بھی اپنا سامان گھروں سے نکال کر گلی میں لے آئے، گودام مالک کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے عمارت کو نقصان پہنچایا۔