لاہور : سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، 40 مشکوک افراد زیر حراست

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) اقبال ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں بھیکے وال گاؤں اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں اور کرایہ داروں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے جبکہ بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 40 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لئے ڈویژنل پولیس کے ساتھ ساتھ ریسکیو اہلکاروں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے تربیتی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جو شہر بھر میں جاری رکھا جائے گا۔