لاہور: سیکیورٹی اہلکاروں اوردہشتگردوں میں مقابلہ جاری، اہلکار جاںبحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) رائے ونڈرو ڈپنڈ آرائیاں میں سیکیورٹی اہل کاروں اور دہشت گردوں میں مقابلہ جاری، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہل کارجاں بحق ہو گیا۔ سیکیورٹی اہل کاروں نے کمپاؤنڈ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہے، دہشت گردوں نے کمپاؤنڈ کےاندر پناہ لے رکھی ہے۔ وقفے وقفے سے سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ایس پی زاہد مروت کے مطابق آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔