لاہور (جیوڈیسک) سینیٹ انتخابات رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں بھی اہلیت کی آئینی شرائط پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی اقدامات نہیں کیے گئے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سینیٹ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 78 اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد تک سینیٹ کی 52 نشستوں پر الیکشن روک دیا جائے۔