لاہور (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سینئر راہنماء ماسٹر محمد اقبال انجم اور حافظ نور محمد نے کہا ہے کہ علماء معاشرہ کااعلی تر ین طبقہ ہے جسے لو گ اپناآئیڈیل سمجھتے ہیں،لہذاہمیں اپنے قول وعمل میں یکسانیت پیدا کرنیکی ضرورت ہے ۔لوگ بڑی رحمی سے ہمارا محاسبہ کرتے ہیں ،پو ر ے خلوص اورللہیت سے اپنا کام کرنا چاہیے،اللہ تعالی کے سامنے جوابدہی کاتصورانسان کی اصلاح میں مرکزی کر دارا داکرناچا ہیے۔
ا ن خیا لات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،اس موقع پر محمد منیر چوہان،ملک محمد عمرریا ض، محمد عثمان حیدر،مہرمحمدعلی ملاح،ڈاکٹرمحمدماجداورجے یوآئی کے دیگرراہنماء بھی موجودتھے۔انہو ںنے مزیدکہاکہ اخلاص دنیا سے بے ر غبتی د و سروںکی ہمدردی علمائے کرام کازیورہے۔جبکہ ریاکاری،حرص اورلالچ بدنماداغ ہے۔انہو ںنے تشدد،تخریب کاری اورد ہشتگردی کی شد یدمذمت کی اورکہاکہ یہ غیراسلامی اورغیرانسانی عمل ہے۔