لاہور، حساس اداروں کی کارروائی، سانحہ واہگہ کا ماسٹر مائنڈ اسد اللہ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی کے دوران سانحہ واہگہ بارڈر کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

برکی روڈ کے قریب حساس اداروں اور پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے۔

ساتھیوں کی ہلاکت پر کمانڈر اسد اللہ عرف روح اللہ عرف قریشی نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا ۔ کمانڈڑ اسداللہ سانحہ واہگہ بارڈر کا ماسٹرمائنڈ تھا اور ممکنہ دہشت گردی کے لئے منصوبہ سازی کر رہا تھا۔