لاہور: حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 27 افراد گرفتار

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور شناختی کوائف چیک کئے گئے۔

شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر ستائیس افراد کو حراست میں لے کرتحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس اداروں کے سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی اور عیدا لالضحٰی پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔