لاہور (بیورورپورٹ) حکومت پنجاب پوری ایمانداری سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے۔اراکین اسمبلی بھی خادم اعلی پنجاب کے و یثر ن پر عمل کرتے ہوئے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں،مسلم لیگ ن عام انتخابات میںبھی بھاری عوامی مینڈیٹ لیکربرسر ا قتدا رآئیگی،ان خیالات کااظہاریونین کونسل نمبر 86 کے سابق چیئرمین میاں مظفر محمود سیال نے گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ بھکر روڈپر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ا
نہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میںکامیاب ہونیوا لے چیئرمین،وا ئس چیئرمین اورکو نسلرزکوجلدسے جلداختیارات منتقل کرنے کیلئے اقداما ت کررہی ہے۔انکامزیدکہناتھاکہ بلدیاتی نمائندو ںکوا ختیارا ت ملنے سے عوام کے مسائل مقامی سطح پرحل ہوسکیںگے۔انہوںنے بتا یاکہ حکومت سمیت صوبہ پنجاب بھر میںار بوںر و پے کے فنڈزسے صوبہ میں تعمیراتی منصوبہ جات مکمل کروارہی ہے خصوصاشعبہ تعلیم کی ترویج وترقی کیلئے کروڑو ںروپے کے فنڈزکاا جراء کیا جارہاہے۔