لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈینگی کی مریضہ انتقال کر گئی۔ ورثاء نے الزام لگایا ہےکہ اسپتال انتظامیہ نے وینٹی لیٹر مہیا کرنے سے انکار کر دیا تھا اس وجہ سے مریضہ کا انتقال ہوا۔
دوسری جانب ایم ایس سروسز اسپتال کا مؤقف ہے کہ وینٹی لیٹرصرف کورونا مریضوں کے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی وائرس سے اب تک 25 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے 12 کا تعلق لاہور سے ہے۔