لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ میں وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، عبوری ضمانت کیلئے آنے والے باپ بیٹے کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تماشا دیکھتی رہی۔
لاہور چونگی امرسدھو کے علاقے میں نوجوان نوید کا ایک وکیل کے بھائی سے چند روز پہلے معمولی جھگڑا ہوا تھا جس پر نوید اور اس کے والد اختر کے خلاف پرچہ درج کرا دیا گیا تھا۔ اس کیس میں عبوری ضمانت کے لئے نوید اپنے والد اختر کے ہمراہ آیا۔
عدالت نے نوید اور اس کے والد کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر وکیل اور اس کے بھائی نے دیگر وکلاء کے ساتھ مل کر باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔