لاہور سیشن کورٹ، قتل کے ملزم کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سیشن کورٹ لاہور میں قتل کے ملزم کو مدعی پارٹی کے افراد نے دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

گرین ٹاؤن لاہور کے رہائشی محمد شہباز پر نعیم کو قتل کرنے کا الزام تھا اور اسی مقدمہ میں شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت کے باہر پہنچا تو مدعی پارٹی کے افراد نے اسے دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمی شہباز کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔