لاہور : شاد باغ میں جوتوں کے کارخانے کے باہر دھماکا،ایک شخص زخمی

Blast

Blast

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں جوتوں کے کارخانے کے باہر دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا گیس پریشر سے ہوا۔ شاد باغ کے رہائشی علاقے میں واقع ایک جوتوں کے کارخانے کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس سے کارخانے کی عمارت سمیت قریبی گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، ان کے مطابق دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بال بیرنگ خود پولیس کو جمع کرا دیئے ہیں۔

گیس پریشر سے اس قدر زوردار دھماکا نہیں ہو سکتا۔فیکٹری کے مالک کے مطابق اسے کچھ عرصہ قبل دھمکی آمیز فون کالز آئیں تھی۔ پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔