لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن میں نالہ بیڈھ کا سیلابی پانی داخل ہو گیا۔ علاقہ مکین پچھلے چارروز سے اپنے گھروں میں محصور ہر کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کو روزمرہ کی اشیاخوردنوش اورادویات کی شدیدقلت سامنا ہے۔لاہور کے نواحی علاقے رانا ٹاؤن میں سیلابی پانی داخل ہونے سے علاقہ مکین چھتوں پررہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
آبادی کی گلیوں میں بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہوگیا ہے۔ مکینوں کو روز مرہ اشیا کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے۔ لوگوں کی شکایت ہے کہ وہ بے یارومدگار ہیں اور انتظامیہ یا کوئی حکومتی نمائندہ مدد کو نہیں پہنچا۔