لاہور، شاہدرہ میں فائرنگ، سابق کونسلر محمد افضل جاں بحق محمد افضل عنایت پارک میں اپنے گھر کے باہر موجود تھے، نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

لاہور (پی پی سی) لاہور میں نامعلوم ملزمان نے ضمنی انتخاب کے موقع پر سابق کونسلر اور ایم پی اے کے سابق امیدوار محمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کونسلر اور ایم پی اے کے سابق امیدوار محمد افضل شاہدرہ جیاموسیٰ کے علاقے عنایت پارک میں اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے جہاں انہیں موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کرتفتیش شروع کر دی۔ محمد افضل نے عام انتخابات 2013 میں صوبائی حلقہ پی پی 137 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ورثا کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ محمد افضل کوکس نے اور کیوں قتل کیاہے۔