لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے ڈاکوؤں کے خلاف 83 مقدمات ملے ہیں۔سی آئی اے کوتوالی پولیس کے مطابق 3 ڈاکوؤں اکرام کامی، سرور کالا اور سلطان منگا شاہدرہ کے علاقے سگیاں پل کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں چھپے تھے
،پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، آپریشن انچارج انسپکٹر رئیس خان کے مطابق ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلوں میں ملوث تھے،ان کے خلاف 83 مقد مات ملے ہیں۔