لاہور: شاہدرہ ٹاون میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

Lahore

Lahore

لاھور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاون میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 65 سالہ خالد معراج اور اس کی اہلیہ نگہت اپنے گھر کی دوسری منزل پر موجود تھے کہ کمرے کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی۔

میاں بیوی اور نچلی منزل میں رہائش پذیر شہزاد اور مزدور ملبے تلے دب گئے ،خالد معراج نے موقع پر دم توڑ دیا، دیگر تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں شہزاد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔