لاہور: چوہنگ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان قتل

Murder

Murder

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے نواحی قصبے چوہنگ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان کو اکٹھے دیکھ کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے لڑکی کے والد سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کےمطابق پتوکی کا رہائشی نوجوان طاہر ایک لڑکی سے ملنے چوہنگ آیا

جہاں لڑکی کے باپ اور 2 دیگر رشتے داروں نے انہیں اکٹھے دیکھ کر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس نے لڑکی کےباپ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، اور لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیں۔