لاہور (جیوڈیسک) شالیمار ایکسپریس کی روانگی میں چھ گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے پلیٹ فارم پر ہنگامہ آرائی کی۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر سے مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے پلیٹ فارم پر ہنگامہ آرائی بھی کی۔
ریلوے حکام کی جانب سے صبح چھ بجے جانے والی ٹرین کو چھ گھنٹے تاخیر سے کراچی روانہ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس رات بارہ بجے کی بجائے صبح سات بجے لاہور پہنچی جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔