لاہور سے شیخوپورہ انٹرچینج تک شدید دھند، حدنگاہ صفر رہ گئی

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج پر حد نگاہ صفر رہ گئی ہے،موٹر وے پولیس نے انٹر چینج ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔

شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے پر موٹر وے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موٹروے ذرائع کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کولاہورسے شیخوپورہ انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیورز حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی جارہی ہے جبکہ موٹروے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہےاور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔