لاہور، شیخوپورہ اور پسرور میں آندھی اور بارش، سو فیڈر ٹرپ

Rain , Wind

Rain , Wind

لاہور (جیوڈیسک) لاہور، شیخوپورہ اور پسرور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لیکن 100 فیڈر ٹرپ ہونے سے لاہور کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ لاہور میں آج صبح تیز آندھی آئی اوربادل بھی کھل کربرسےآندھی کے باعث شہر میں 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، 100 سے زائد فیڈرٹرپ کرنے سے شہر کا ایک بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے، لیسکو حکام نے بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔

فیڈرٹرپ کی وجہ سے لاہور کے ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن، واپڈا ٹاؤن ،بند روڈ، سبزہ زار، مسلم ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، کوٹ لکھپت، باٹاپور، فیروز پورروڈ، اچھرہ اور اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، لیسکو حکام کے مطابق آندھی اور طوفان میں ایسا ہوجانا معمول کی بات ہے تاہم انہوں نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔